Nov 9, 2025
Dr,Allama Muhammad Iqbal inspired the people of his time and put all his efforts to make his dream a reality. We pay tribute to our hero and vow to contribute to the development of our beloved nation.
سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن میں اقبال ڈے کا پروگرام نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب کا مقصد علامہ اقبال کی تعلیمات اور فلسفہ کو نوجوان نسل تک پہنچانا تھا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد اقبال کی نظموں کی قرات اور ان کے فلسفہ کے بارے میں تقاریر پیش کی گئیں۔ صدر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن خدمت گار بابا محمد شفیق ڈوگر نے اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے فکر کو آج کے دور میں اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں غلام محمد ،مزمل شہزاد عظمٰی ،عائشہ نے اقبال کے اشعار پیش کر کے ان کی شاعری کی روشنی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن خدمت گار بابا محمد شفیق ڈوگر نے علامہ اقبال کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنے کا عزم کیا۔ پروگرام کا اختتام قومی ترانہ کے ساتھ ہوا، جس کے بعد حاضرین میں چائے اور ریفریشمنٹس تقسیم کی گئیں۔
اقبال ڈے ہر سال 9 نومبر کو پاکستان میں منایا جاتا ہے تاکہ علامہ محمد اقبال کی پیدائش کی یاد منائی جا سکے۔ علامہ اقبال کو "مفکر پاکستان" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کے خواب کی بنیاد رکھی۔ ان کی شاعری اور فلسفہ مسلمانوں کے اندر خودی اور خودشناسی کی روح کو بیدار کرنے کا ذریعہ بنے۔ اقبال ڈے پر مختلف تعلیمی اور سرکاری ادارے تقاریب منعقد کرتے ہیں اسی لئے آج سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن میں اقبال کی زندگی، ان کی شاعری اور ان کے نظریات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ دن ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھنے اور ان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تحریک دیتا ہے
Event Venue
Name
New Abadi Koot Freed St No 2 SargodhaEvent Expired
