ایک بزرگ خاتون کی دکھ بھری داستان
عوام الناس کی خصوصی توجہ کی مستحق
ایک
خاتون جس کی عمر تقریباً 60-65سال ہے‘ جن کو انہی کی سگی اولاد نے گھر سے
نکال دیا ہے۔ دردبدر کے دھکے کھانے کے بعد یہ ضلع کچہری پہنچی جہاں سے لیگل
ایڈوائزر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن نے انہیں سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن حواء
شیلٹر ہوم (پناہ گاہ) میں بھیجا جس کے بعد 1مئی 2026کو انہیں حواء شیلٹر
ہوم (پناہ گاہ) میں داخل کر لیا گیا۔ صدر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن خدمت گا ر
بابا محمد شفیق ڈوگر نے انچارج حواء شیلٹر ہوم (پناہ گاہ) و جنرل سیکرٹری
سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن رفعت رانی‘ ڈویژنل کوارڈی نیٹر سٹار ویلفیئر
تنزیلہ ریاض اور جویریہ یونس ایڈووکیٹ کو کہا کہ اس بزرگ خاتون کا خاص خیال
رکھا جائے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اللہ کا بندہ
اس بزرگ خاتون کی کفالت میں حصہ ڈالنا چاہے تو وہ بخوشی ان کی امداد کر
سکتا ہے‘ ادارے میں وزٹ کر سکتا ہے۔ بزرگ خاتون کو جائے نماز اور تسبیح
دیدی گئی ہے‘ اس کے علاوہ انہیں ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات
فراہم بھی کی جارہی ہیں۔





