+92 3009607123 info@starwelfare.org How to Donate Us
January 09, 2023 - BY Admin

مُرجھاے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ لانے والے ہمشیہ خوش رہتے ہیں

دوسروں کے کام آنا عین انسانیت ہے خدمت گارمحمد بابا شفیق ڈوگر

سرگودہا میں سٹارویلفیئرآرگنائزیشن کے چیرمین بابا شفیق ڈوگر نے کہا کہ اپنی ذات سے بالاتر ہو کر دوسروں کے کام آنا عین انسانیت ہے انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ لانے والے ہمیشہ خوش رہتے ہیں جن خواتین پر گھریلو تشدد ہوتا ہے یہ معاشرتی تشدد و معاشرتی بے حسی ہے اس لئے شیلٹرز ہوم میں بے سہارا خواتین کی مدد کر کے اللہ کی رضا کے لئے سر گرم عمل ہیں انہوں نے کہا کہ یتیم بچے بچیوں کی کفالت بہت بڑا اعزازاور سکون قلب ہے ایسے ہی نیک عمل آخر کار کام آئیں گے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے کئی شہروں میں شیلٹر ہوم کا قیام ایک اچھا عمل ہے مزید بتایا کہ خدمت سے اللہ تعالیٰ کی نعمتیں حاصل ہوتی ہیں