بیان: کزن تہمینہ اکرام
گھر کا سربراہ
فوت ہوتے ہی عائشہ کی زندگی اجڑ گئ خونی رشتوں نے منہ موڑ لیا بے سہارا
عائشہ اپنے علاج و معالجہ کے لئے کسی مسیحا کی منتظر
تہمینہ اکرم نے بتایا کہ عائشہ میری خالہ کی بیٹی ہے اس کا مکمل نام عائشہ متین ہےاس کے شوہرکا نام شاہد محمود مرحوم تھا اس کی دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
عائشہ کےعلاوہ تین بہنیں اور پانچ بھائی ہیں یہ
سب گجرانوالہ میں رہتے تھے اس کا آبائی شہر گجرانولہ ہے اب اس کے پانچ
بھائی کویت میں رہتے ہیں بہنیں بھی باہر رہتی ہیں شادی کے بعد اس کی دو بیٹیاں عریشہ
نور، آیت نور پیدا ہوئیں یہ اپنے گھر میں اچھی زندگی گزار رہی تھی بہن بھائی سب
ہیں رشتے داراور سسرال والے بھی موجود ہیں
یہ دوبئی میں بھی رہتی تھی جنوری 2023 میں اس کو فالج کا اٹیک دائیں بازو، زبان
،اور ایک ٹانگ پر ہوا جس سے اس کا جسم کا ایک حصہ مکمل طور پر ناکاہ ہو گیا خاوند
کی وفات 3 فروری 2022کو ہوئی یہ گھر سے بے گھر ہو گئی نہ سسرال والوں نے ساتھ دیا
نہ گھر والوں نے ساتھ دیا دو بیٹیاں اپنی تائی امی کے ساتھ اور تایا ابو کے پاس رہ
رہی ہیں فالج کے اٹیک کے بعد یہ بچوں کی پرورش نہیں کر سکتی تھی تو تایا اورتائی بچیوں
کے گائیڈرین بن گے وہ ہی اس کے بچوں کو پال رہے ہیں یہ میرے پاس آئی میں نے اس کو
کافی دیر تک سنبھال کے رکھا اس کے بہن بھائی اس کے سسرال والے سب ساتھ چھوڑ گے
لکین میں نے اس کا ساتھ نہ چھوڑا لیکن اب میرے بھی بچے ہیں میں نے بھی کہیں آنا
جانا ہوتا ہے اس مہنگائی کے دور میں اس کی روز کی دوائیاں اور اس کے اخراجات نہیں
برداشت کر سکتی اور نہ ہی اس کو سنبھال سکتی ہوں میں آپ کو اپنا بیان حلفی دے رہی
ہوں آپ کے ادارے کا کسی نے بتایا تھا اس کو اپنے ادارے میں رکھیں میں مزید اس کو
نہیں رکھ سکتی میں اس کا پتہ کرتی رہا کرونگی لیکن اس کو اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتی آج
کے بعد آپ اور آپ کا ادارہ ہی اس کی کفالت کرئے گا اس کے کھانے پینے رہنے اور
دوائیوں کے اخراجات اُٹھائیں گے ۔
عائشہ کا علاج و معالجہ کے لئے کافی پیسوں کی
ضرورت ہے آپ کی امداد کی منتظر ۔آپ اپنی اسطاعت کے مطابق مدد کر سکتے ہیں
جاز کیش :9607123-0300ایزی پیسہ:6001323-0321
آن لائن پاکستان کی کسی بھی برانچ میں بنام سٹار
ویلفیئر آرگنائزیشن مسلم کمرشل بنک فاطمہ جناح روڈ سرگودہا 0124201010018281