+92 3009607123 info@starwelfare.org How to Donate Us
May 09, 2023 - BY Admin

Shumaila Bibi life is threatened by her husband Khawar Shahzad

بیان شمائلہ بی بی :تفصیلات کے مطابق سوتیلی والدہ جس کا نام فاطمہ ہے اس نے میری چھوٹی عمر میں شادی کر دی تھی میرے ہاں دو بچے پیدا ہوئے ان کے نام یہ ہیں بیٹی کا نام نائلہ ہے  بیٹے کا نام عادل ہے  میرا خاوند بوڑھا تھا  وہ مجھے مارتا تھا بہت زیادہ تشدد کرتا تھا میں تین چار بار گھر ناراض ہو کر آئی میرے والد نے میری طلاق لے لی پھر میری شادی میرے والدین نے خاور شہزاد ولد سیف اللہ کے ساتھ کر دی سکنہ چک نمبر 10شمالی سرگودہا کا رہائشی و سکونتی ہے رشتے میں میرا کزن چچا کا بیٹا لگتا ہے یہ رشتے میں میرا کزن بھی ہے اس میں سے میرے چار بچے پیدا ہوئے سب سے بڑا بیٹا ہے جس کا نام حسن عٍلی ہے دوسرے نمبر پر میری بیٹی میرا فاطمہ ہے تیسرے نمبر پر میرا بیٹا احمد حسن  ہے چوتھے نمبر پر احسن علی ہے مجھے میرا خاوند مارتا تھا تشدد کرتا تھا نہ ہی خرچہ دیتا تھا میری شادی کے بعد میرا والد فوت ہو گیا میرے والد کی وفات کے بعد میرے ساتھ زیادہ تشدد کرنے لگ گیا اپنا پیسہ دوسری خواتین پر نچھاور کرتا تھا اس نے میرے والدین کے گھر جانے کے بعد دو شادیاں کی ہیں اُن کے کہنے پر بھی یہ مجھے مارتا تھا ایک اس کی بیوی بچے کے ساتھ ہی فوت ہو گی کیوں کہ اس نے اُسے مارا وہ حاملہ تھی اس کے اوپر تشدد کیا وہ مر گی اس کا بھی اور بچے کا یہ قاتل ہے ایک بیوی کے ہوتے ہوئے یہ دوسری شادی نہیں کر سکتا تھا لکین اس نے دو شادیاں کیں میری اجازت کے بغیر۔اس نے نکاح نامے میں خود کوغیر شادی شدہ لکھوایا تھا اس نے مجھے دوبارہ مارا بہت زیادہ مارا کیوں کہ اس نے ایک اور لڑکی کے ساتھ شادی کرنی تھی مجھے روز کہتا تھا تم خود اس کے ساتھ میری شادی کروا دو۔ اسی وجہ سے اس نے مجھے مارا میرے گلے میں دوپٹہ ڈال کر مجھے پھندا دے کر مجھے جان سے مارنے لگا تھا دوسرے دن میرا بھائی فیصل آ گیا میں نے سارا واقعہ اُسے بتایا  28/03/2023 کومیرا سگا بھائی فیصل ولد خضر حیات مجھے اپنے ساتھ سرگودہا کسی کے گھر میں لے کر آ گیا میں رات وہاں رہی صبح اُٹھی تو میرے بھائی نے کہا کہ میں یہاں شادی کرنا چاہتا ہوں لڑکی کے ماموں نے تمہیں دیکھا ہے وہ تم سے شادی کرنا چاہتا ہےاس کے بدلے وہ مجھے اپنی بھانجی کا رشتہ دے دیں گےاگر تم مان جاو تو میرا گھر بھی آباد ہو جائے گا میں یہ سن کر آگ بگولہ ہوگی میں نے کہا ایسا نہیں ہو سکتا تم مجھے کسی دارالمان میں چھوڑ کر آو میرے پاس میڈیا والوں کا نمبر تھا اُن سے ادارے کا پوچھا  میرا بھائی فیصل میڈیا والے مل کر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن پنجاب (حوا شیلٹر ہوم )پناہ گاہ میں آ گے یہاں میرا داخلہ میڈم رفعت رانی نے کیااب میں حواشیلٹر ہوم)پناہ گاہ میں موجود ہوں میرا خلع کا کیس دائر کیا جائے میں نے اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا۔

نوٹ) شمائلہ زوجہ خاور شہزاد دختر خضر حیات  نے مجھے آ کر اپنے حالات بتائے اس کے ساتھ جو ظلم زیادتی ہوئی بھائی نے بھی بتایا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے اس کو شیلٹر فراہم کریں  ہم نے شمائلہ اور اس کے بھائی کے کہنےپرشمائلہ کو حوا شیلتر ہوم میں پناہ دے دی ۔ کچھ دن بعد اس کی مصالحت کے لئے اس کی ٹیلی فون پر سب سے بات کروائی گئی اس کا بھائی فیصل کئی بار ملاقات کے لئے آیا لکین شمائلہ نے ان سے ملاقات نہ کی پھرمورخہ 04/04/2023کو ملاقات کے لئے سردار بخش شمائلہ کا بہنوئی (عمر حیات شمائلہ کا چاچو (خاور شہزاد اس کا شوہر)کبریٰ بی بی اس کی پھوپھو)روبینہ بی بی اس کی چاچی )دانش اس کا کزن )4 بچے بھی ہمراہ تھے مگرشمائلہ نے اُس دن ملاقات صرف اپنے بھائی ظفرعباس سے کی باقی کسی سے ملاقات نہ کی ۔یہ تمام لوگ واپس چلے گے مورخہ 10/04/2023 کوشوہرخاور شہزاد اور بھائی ظفرعباس ،بچوں کے ساتھ ملاقات کی۔ 


مورخہ 10/04/2023 کوشوہرخاور شہزاد ، بھائی ظفرعباس بچوں کے ساتھ ملاقات کی۔   

20/04/2023 کوبہنوئی محمد افضل نعیم ولد محمد رمضان ،صدف بی بی زوجہ محمد افضل ،بھائی قیصرعباس ولد خضر حیات سے ملاقات ہوئی ان سب نے کہا کہ تم عید کے لئے گھر آ جاو تم عید گھر پر ہی کرو ہم لینے آئے ہیں لیکن شمائلہ نے جانے سے انکار کر دیا کہ میں عید ادھر ہی کروں گی میں ساتھ نہیں جاونگی ۔اس نے طلاق کا مطالبہ کیا ہے اس کا کیس لیگل ٹیم کو بھجوا دیا گیا ہے اس کا طلاق کا کیس دائر ہو گیا ہے یہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ۔میری آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے میری تصویر اور ویڈیو لگا دیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا ۔