پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور سٹار ویلفیئر کی کاوش سے لا وارث بچہ لواحقین تک پہنچ گیا
محمد ذوالقرنین ولد محمد محسن عباس سکنہ خوشاب پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودہا کو لا وارث ملا
اے ایس آئی محمد ارشد نے بچے کو سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن حواء شیلٹر ہوم (پناہ گاہ) میں داخل کروا گیا
سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم نے بچے کی گمشدگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل کر دی اور بچے کی ماں مل گئی
سٹار ویلفیئر کے آفس میں ماں نے بچے کو پہچان لیا اور بچے نے ماں کو پہچان لیا‘ بچہ ماں کے حوالے کر دیا گیا
ایک بچہ جس کا نام محمد ذوالقرنین ولد محمد محسن عباس بعمر تقریباً 10-11 سال سکنہ خوشاب کا رہائشی ہے پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودہا کو مورخہ 27-3-2026کولا وارث ملا۔ اے ایس آئی محمد ارشد نے بچے سے اس کے وارثان کے بارے میں کافی پوچھ گچھ کی جس کے بعد اس بچے کو سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن حواء شیلٹر ہوم (پناہ گاہ) لے کر آ گئے۔ جہاں پر اے ایس آئی نے بتایا کہ یہ بچہ لا وارث ہے‘ اس کے وارثان کی تلاش جاری ہے لہذا جب تک اس کے وارثان مل نہیں جا تے اس کو حواء شیلٹر ہوم (پناہ گاہ) میں داخل کیا جائے جس کے بعد صدر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن حواء شیلٹر ہوم(پناہ گاہ) خدمت گار بابا محمد شفیق ڈوگر نے اس بچے کو ادارے میں داخل کر لیا اور کہا کہ جب تک اس بچے کے وارثان مل نہیں جاتے اس بچے کی کفالت سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کریگی۔ انہوں نے اے ایس آئی محمد ارشدسے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کی پوری ٹیم اس کے وارثان کو تلاش کریگی اور ملنے پر اس بچے کو وارثان کے حوالے کر دیگی۔ سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن حواء شیلٹر ہوم (پناہ گاہ) کی سوشل میڈیا ٹیم نے اس بچے کی گمشدگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل کی اورپنجاب سیف سٹی کو بھی اطلاع کی جس کے بعد مورخہ 28-3-2026ء کو اس بچے کی والدہ نے سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن حواء شیلٹر ہوم (پناہ گاہ) سے رابطہ کیا اور آفس میں آ گئی جہاں پر بچے نے اپنی ماں کو پہچان لیا اور ماں نے اپنے بچے کو پہچان لیا۔ ضروری کاروائی کے بعد اس بچے کو اس کی ماں کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر خدمت گا ر بابا محمد شفیق ڈوگر نے بتایا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں‘ بچوں کی ہر سرگرمی پر نظررکھنا والدین کا فرض ہے‘ آئے روز بے شمار بچوں کی گمشدگی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جو کہ پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہیں‘ عوام الناس سے یہ اپیل ہے کہ اگر آپ اپنے اردگرد کسی بچے کو روتا ہوا‘ پریشان اور لا وارث دیکھیں تو فوری متعلقہ تھانہ یا سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کے آفس میں رابطہ کریں تاکہ یہ گمشدہ بچے اپنے لواحقین تک پہنچ سکیں۔