Old mother found in Chandni Chowk Sargodha. Someone has left her in Star Welfare Organization. If anyone knows her, please contact the organization immediately.03009607123
بوڑھی اماں کے وارثان کی تلاش
بوڑھی اماں چاندنی چوک سرگودہا سے ملی ہیں کوئی اللہ کا بندہ سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن(سٹار اولڈ ایج ہوم) میں چھوڑ کر گیا ہے
سٹار اولڈ ایج ہوم سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت چل رہا ہے جو بزرگ افراد ،لاوارث خواتین ،بوڑھے بزرگ لوگوں کو آرام دہ اور محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے۔ یہاں پر معمر افراد کو نہ صرف بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے بلکہ ان کی صحت، خوشحالی اور سماجی تعلقات کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔ سٹار اولڈ ایج ہوم میں طبی سہولیات، تفریحی سرگرمیاں اور مشاورت کے مواقع موجود ہوتے ہیں تاکہ بزرگ افراد اپنی زندگی کے اس مرحلے کو خوشحال اور مطمئن طریقے سے گزار سکیں۔ یہاں کا عملہ محبت اور احترام سے بزرگوں کی خدمت کرتا ہے۔
بوڑھی اماں کے وارثان مل گے
اماں اپنے وارثان کو دیکھ کر بہت خوش ہوئیں اپنانام حکیمن بتاتی ہیں ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے اماں اپنے گھر کا ایڈریس بھول گئی تھیں سوشل میڈیا پر اشہتار وائرل کرنے کی وجہ سے اور آپ کے تعاون سے یہ ممکن ہوا ۔




