×
Independence Day celebration 2026

سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کیک کاٹا گیا

سرگودہا ( 2026) سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام 14 اگست، یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادارے کے عہدیداران، کارکنان اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں صدر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن خدمت گار بابا محمد شفیق ڈوگر، جنرل سیکرٹری رفعت رانی، نائب صدر دوم مزمل شہزاد، فنانس سیکرٹری غلام محمد سمیت دیگر عہدیداران اور شرکاء موجود تھے۔

تقریب کے دوران پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ شرکاء نے قومی جذبے اور حب الوطنی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن خدمت گار بابا محمد شفیق ڈوگر نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد کا ثمر ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی، امن اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں اور معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں خدمت، انسانیت، باہمی تعاون اور مثبت اقدار کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ یومِ آزادی کا جشن منایا۔




Cases Categories

×

Notice!!

we improving user experience so be patience