تھانہ جھال چکیاں پولیس سرگودہا کے محرر کے جانب سے صدر سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن خدمت گا ر بابا محمد شفیق ڈوگر کو کال آئی کہ ایک لا وارث بچی جھال چکیاں سے پولیس کو ملی ہے جسے سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن حواء شیلٹر ہوم (پناہ گاہ) میں داخل کیا جائے جس کے بعد محمد اکرم سب انسپکٹر اس بچی کو لیکر ادارے میں آ گئے جہاں پر خدمت گا ر بابا محمد شفیق ڈوگر نے بچی سے اس کے وارثان کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ میں اپنی نانی اماں کے پاس رہتی ہوں‘ مجھے میرے ماں باپ یا بہن بھائیوں کا کچھ پتہ نہیں‘ میں جب بہت چھوٹی تھی تب سے ہی مجھے صرف اپنی نانی اماں کا پتہ ہے‘ میری نانی اماں کا شروع سے ہی مجھ سے ہتک آمیز رویہ تھا‘ مجھے مارنا پیٹنا‘ جھڑکنا اور برا سلوک کرنا ان کی عادت ہے‘ وقت گزرتا گیا اور اب میری عمر تقریباً 10 سال ہے‘ میں اب ان کے ٹارچر سے تنگ آ گئی ہوں‘ ہر وقت گھر کے کام کروانا‘ گالیاں دینا ان کا معمول ہے‘ اب مجھ سے یہ برداشت نہیں ہو تا‘ میں نے جب سے تھوڑا ہوش سنبھالا ہے اپنی نانی اماں سے اپنے ماں باپ کا پوچھا ہے مگر وہ کچھ بھی بتانے کو تیار نہیں‘ بچی نے بتایا کہ میں جب بچوں کو سکول جاتے دیکھتی ہو تو میرا بھی دل کر تا ہے کہ میں بھی سکول جاؤں‘ میں نے اپنی نانی اماں سے متعدد دفعہ مجھے سکول داخل کروانے کا کہا مگر انہوں نے کہا کہ تم نے پڑھ لکھ کر کیا کرنا ہے۔ میں کچھ دنوں سے ان کے رویہ سے شدید تنگ آ گئی ہوں اب میں گھر نہیں جانا چاہتی میں ایک بیکری پر بیٹھ گئی جہاں پر پولیس انکل آئے اور مجھے اپنے ساتھ تھانے لے گئے وہاں پر انہوں نے مجھے بسکٹ لیکر دئیے‘ کھانا کھلایا اور مجھ سے سوال جواب کیے اور اب مجھے یہاں آپ کے پاس لیکر آ گئے ہیں۔ خدمت گا ر بابا محمد شفیق ڈوگر نے بچی کی تمام روداد سن کر کہا کہ بیٹا اب آپ ایک ادارے میں ہو‘ جہاں پر آپ کی کفالت کی جائے گی‘ یہاں پر آپ کو ہر قسم کی سہولت دی جائے گی اس کے علاوہ آپ کو سکول بھی داخل کراویا جائیگا‘ آپ کی تعلیم و تربیت کیلئے انتظامات کیے جائیں گے۔ خدمت گا ر بابا محمد شفیق ڈوگر نے کہا کہ معاشرے میں موجود ایسے بچے عوام الناس کی توجہ اور امداد کے مستحق ہیں‘ یہ بچی جس کو اپنے ماں باپ کا کچھ پتہ نہیں اور ظالم نانی کے رحم و کرم پر ہے اس کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا آپ کا اور میرا فرض ہے‘ سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن ایسے سینکڑوں بچوں کے مستقبل کو سنوار چکی ہے اور یہ مشن جا ری و سا ری ہے‘ میری آپ سے اپیل ہے کہ آگے آئیں اور اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں‘ ایسے مستحق بچوں کیلئے اپنی گرہ کے مطابق ضرور امداد کریں تاکہ کل یہ بچے پڑھ لکھ معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔
https://www.starwelfare.org/donate-zakat-fitrana-sadaqah-shelter-homes





