×


یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سرگودہاآرٹس کونسل میں سیمینار،واک اور تصویری نمائش کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ،ایس پی ہیڈکوارٹر ضیاءاللہ ، اے ڈی سی آر فہد محمود ، اے ڈی سی جی عمر فاروق ، اے سی سید اسد عباس شیرازی سمیت سرکاری افسران، اساتذہ اورطلبہ جنرل سیکرٹری میڈم رفعت رانی اس موقع پر موجودتھیں

ڈپٹی کمشنر نے آرٹس کونسل گیلری میں کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی تصویری نمائش کا افتتاح کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ظلم وجبر کا شکار ہیں جبکہ غاصب بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی دھجیاں اڑا رہاہے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی ،اس کیلئے قربانیاں اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ تعلیم واحد راستہ ہے جس کے زریعے ہم اپنی آواز بااختیار لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں تاکہ بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتی ہے۔ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم دنیا کو یاد دلاتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ بھارت کے بدترین ریاستی جبر نے تحریک حریت میں نئی روح پھونک دی ہے۔ آج کے دن ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو بتاناچاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں بلکہ تمام پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹرپروفیسر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی عوام کے دل ساتھ ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پوری پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی کیلئے دعا گو ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سرگودہا اور ایس پی ہیڈ کوارٹر کی قیادت میں کشمیر واک منعقد ہوئی، شرکاءنے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیرکے عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاءنے کشمیر کی آزادی کی حمایت میں نعرے لگائے۔ سیمینار میں شریک مختلف سکولوں کے طلباءوطالبات نے اپنی تقاریر ، ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے جدوجہد آزادی کشمیر کے شہداءاو رغازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر زونل خطیب اوقاف قاری وقار عثمانی نے ملک وقوم کی سلامتی اورکشمیر کی آزادی کیلئے اجتماعی 


سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے دی لانئز سکول میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا جہاں سکول کے بچوں،ٹیچرز نسیم عباس خان، ،میڈم پروین ،میڈم رفعت رانی جنرل سیکرٹری رفعت رانی نے کشمیر پر ہونے والے ظلم و ستم کے حوالے سے بچوں کو بتایا. بچوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم، تحریک آزادی کشمیر کے لئے کشمیری عوام کے
جذبات اور کشمیری ثقافت کی صحیح معنوں میں عکاسی کی اور کشمیری نغمے اور ترانے پیش کئے







Event Venue

Name

Sargodha Arts Council

Locaiton

Sargodha Arts Council

03009607123

Event Expired

Event Expired

Event Info

Event Organizer

  • Name

    star welfare org
  • Email

    info@starwelfare.org
  • Phone

    03009607123
  • Website

    www.starwelfare.org
×

Notice!!

we improving user experience so be patience