×
Shumaila Akbar case

Star Welfare Organization is continuing its mission under Clause No. (2) – Women’s Welfare of its constitution.

On March 18, 2025, Shamaila Akbar, wife of Muhammad Akbar, approximately 30 years old, arrived at Star Welfare Organization along with her infant child. She stated that her husband treats her harshly without any reason and does not provide household expenses. He works as a rickshaw driver. She further stated that she recently discovered that her husband had secretly contracted a second marriage.

Therefore, she no longer wished to live with him and requested shelter and protection from Star Welfare Organization.

Shamaila was admitted to the institution along with her child and provided shelter.

Several women like Shamaila are currently residing at the institution and are in need of care and support. Your generous donations are urgently needed to help provide them with shelter, food, clothing, healthcare, and other essential services.


Donation Accounts:

Account Name: Star Welfare Organization
Bank: First Women Bank
IBAN: PK52FWOM0018023566510000

Account Name: Star Welfare Organization
Bank: HBL Microfinance Bank
IBAN: PK65FMFB0021011195601018

Account Name: Star Welfare Organization
Bank: MCB Bank, Fatima Jinnah Road Branch, Sargodha
IBAN: PK56MUCB0124201010018281

Star Welfare Organization
Contact: 0300-9607123
Website: www.starwelfare.org
Email: info@starwelfare.org

================================================================

شمائلہ اکبر

سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن اپنے آئین کی شق نمبر (2) ”بہبودِ خواتین“ کے مشن پر رواں دواں ہے۔

شمائلہ اکبر زوجہ محمد اکبر، عمر تقریباً 30 سال، ایک عرصے سے ادارہ  میں مقیم ہیں۔ شمائلہ نے ادارے کو بتایا کہ ان کا شوہر انہیں گھر میں قید رکھتا ہے، باہر جانے کی اجازت نہیں دیتا اور گھر کے اخراجات بھی مناسب طور پر فراہم نہیں کرتا۔ وہ رکشہ ڈرائیور ہے۔ شمائلہ کے مطابق شادی کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ان کے شوہر کی اس سے پہلے بھی شادی ہو چکی تھی۔شمائلہ نے ادارے سے درخواست کی کہ انہیں فوری طور پر ایمرجنسی شیلٹر فراہم کیا جائے، کیونکہ وہ بھوکی پیاسی اور گھر میں قید ہو کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ادارے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں حواء شیلٹر ہوم میں عارضی رہائش فراہم کر دی اور ان کی مکمل کونسلنگ شروع کی۔کونسلنگ اور حالات کا جائزہ لینے کے دوران ادارے کے علم میں آیا کہ شمائلہ بعض اوقات گھر سے نکل جاتی تھیں اور مختلف مقامات پر لوگوں سے مالی مدد طلب کر کے رقم جمع کرتی تھیں۔ بعض اوقات ان کے رویے اور ذہنی کیفیت میں بھی شدید بے ترتیبی محسوس ہوتی تھی۔ شمائلہ نے بتایا کہ وہ بی اے پاس ہیں اور لاہور کے داتا دربار سمیت مختلف مقامات پر بھی جا چکی ہیں۔ایک مرتبہ شمائلہ لاہور سے سرگودھا لاری اڈہ پہنچیں، جہاں اتفاقاً ان کا شوہر انہیں مل گیا۔ شمائلہ کے مطابق شوہر انہیں زبردستی اپنے گھر لے گیا اور ان کے پاس موجود تقریباً 80 ہزار روپے بھی لے لیے، جس کے بعد انہیں دوبارہ گھر میں قید کر دیا گیا۔بعد ازاں شمائلہ دوبارہ گھر سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔ ان کے مطابق اس دوران انہوں نے کچھ رقم جمع کی، کیونکہ وہ حاملہ تھیں اور اپنی زچگی کے لیے محفوظ مقام چاہتی تھیں۔ شمائلہ نے فیصلہ کیا کہ وہ سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کے حواء شیلٹر ہوم واپس جائیں گی تاکہ وہاں رہ کر اپنی ڈلیوری کروا سکیں۔ اس وقت ان کے پاس تقریباً 45 ہزار روپے موجود تھے۔راستے میں انہیں اپنے شوہر کا ایک رشتہ دار ملا۔ شمائلہ کے مطابق انہوں نے اسے بتایا کہ وہ حواء شیلٹر ہوم جا رہی ہیں، تاہم اس شخص نے مبینہ طور پر ان کے شوہر کو بلا کر دوبارہ انہیں اس کے حوالے کر دیا۔بعد ازاں شمائلہ کی سرکاری ہسپتال میں ڈلیوری ہوئی اور ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ شمائلہ کے مطابق ہسپتال میں بھی ان پر نگرانی رکھی گئی اور انہیں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ان کی بیٹی ان سے لے لی جائے گی۔ خوف کے باعث وہ فوری طور پر ہسپتال سے نکل نہ سکیں۔شمائلہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتیں، کیونکہ ان کے مطابق شوہر کی جانب سے انہیں متعدد مرتبہ طلاق دینے کی بات بھی کی جا چکی ہے۔ کچھ عرصے بعد شمائلہ دوبارہ ادارہ حواء شیلٹر ہوم پہنچ گئیں، جہاں وہ اس وقت رہائش پذیر ہیں۔ادارے کی جانب سے شمائلہ کے بھائی، بہن اور بہنوئی سے بھی رابطہ کیا گیا تاکہ انہیں خاندان کے پاس محفوظ ماحول میں واپس بھیجا جا سکے، تاہم فی الحال خاندان کا کوئی فرد انہیں اپنے ساتھ لے جانے کے لیے تیار نہیں۔دوسری جانب شمائلہ کا شوہر انہیں اپنے ساتھ لے جانا چاہتا ہے، لیکن شمائلہ نے واضح طور پر اپنے شوہر کے ساتھ واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے شمائلہ کو شیلٹر، کونسلنگ اور ضروری معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ان کے اور ان کی نومولود بیٹی کے تحفظ، مستقبل اور مناسب قانونی و سماجی حل کے لیے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Cases Categories

Related Posts

×

Notice!!

we improving user experience so be patience