Star Welfare Organization Continues Its Mission of Women’s Welfare Under Clause No. (2) of Its Constitution
Umaira, wife of Naseem, daughter of Khan, resident of Chak No. 26, Sillanwali Road, Sargodha, came to Star Welfare Organization with her two children and shared her distressing story. She stated that she had been married for seven years and had given birth to six children.
She explained that since the beginning of her marriage, she had endured cruelty, hunger, confinement, and torture at the hands of her in-laws. She said that she could no longer bear the suffering and wanted to leave that environment. Her remaining children are still with her husband, and she does not wish to return to live there. Therefore, she requested shelter and protection.
Following her request, Star Welfare Organization provided shelter to the woman and her children.
Donation Appeal
If you wish to contribute to the care and support of women in similar circumstances, you can send your donations to the following bank accounts:
1. Account Title: Star Welfare Organization Bank:
First Women Bank Account Number (IBAN): PK52FWOM0018023566510000
2. Account Title: Star Welfare Organization Bank:
HBL Microfinance Bank Account Number (IBAN): PK65FMFB0021011195601018
3. Account Title: Star Welfare Organization Bank:
MCB Bank, Fatima Jinnah Road Branch, Sargodha Account Number (IBAN): PK56MUCB0124201010018281
Star Welfare Organization
Contact: 0300 9607123
Website: www.starwelfare.org
Email: info@starwelfare.org
=============================================================================================
بیان: عمیرہ زوجہ سیم ولد خان سکنہ چک نمبر 26 سلانوالی روڈ سرگودہا سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن کے آفس میں پہنچ گئی۔
عمیرہ نے بتایا کہ میری نسیم سے 7سال قبل شادی ہوئی تھی جس میں می جس میں سے میرے 6 بچے پیدا ہوئے ہیں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں جن میں سے ایک بیٹا 6 دن کا تھا جو فوت ہو گیا وجہ یہ تھی کہ انہوں نے مجھے قید رکھا ما کھانے پینے کو نہ دیا بھوک سے ترستا ہوا میرا بچہ مر گیا جب سے میری شادی ہوئی انہوں نے مجھے قید ہی رکھا، جب میں اپنے بھائی کے پاس آئی لیکن اس نے میری کوئی نہ سنی اور دوبارہ میرے خاوند کے حوالے کر دیا۔ میرے تمام سسرال والے مجھ پر ظلم و زیادتی کرتے ہیں۔میں اپنے پانچ بچوں کے ساتھ اپنے گھر میں رہتی ہو میرے خاوند کے چار بھائی ہیں (1) اویس جیٹھ (2) شمس الرحمن عرف مانی) دیور (3) رحیم خان (دیور) مجھے نیند کی گولیاں دیکر میرے ساتھ زیادتی غلط کام کرتے تھے اور مجھے کمرے میں بند کر دیتے ہیں تا کہ یہ باہر نکل کر کسی کچھ بتا نہ سکے۔ اس کے علاوہ تشدد کرنا ان کا روز کا معمول ہے۔ میرا خاوند دوسرے علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی چلاتا تھا اور گھر میں بہت کم آتا تھا، اس کے پیچھے میرا جیٹھ اورمیرے دیور مجھ سے جسمانی زیادتی کرتے تھے میں جب بھی اپنے خاوند سے فون پر بات کروانے کا کہتی تو مجھ پر تشدد بھی کرتے تھے۔ اب میرے جیٹھ، دیوروں اور دیگر سسرال والوں نے مجھ پرتشدد کر کے مجھے گھر سے نکال دیا میرے تین بچے انہوں نے اپنے پاس رکھ لیے اور دو بچوں سمیت مجھے گھر سے نکال دیا اور کہا کہ یہ دو بچے ہمارے نہیں ہیں جبکہ 3 بچے ہماری نسل ہیں۔ میں کافی دیر تک گلی میں دو بچوں کے ہمراہ بے یارومددگار کھڑی رہی لیکن میرے سسرال والوں کو مجھ پر کوئی ترس نہ آیا لہذا میں وہاں سے چلتے چلتے شہر پہنچی اور یہاں پر میری ملاقات میڈیا کے لوگوں سے ہوئی جن کو میں نے اپنی تمام رودار بیان کی۔ انہوں نے مجھے یہاں آپ کے پاس سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن (پنجاب) حواء شیلٹر ہوم (پناہ گاہ) میں بھیج دیا۔ لہذا مجھے حواء شیلٹر ہوم (پناہ گاہ میں پناہ دی جائے اور میرے خاوند سے بھی میری بات کروائی جائے۔ خاتون عمیرہ کی اپیل پر اسے بچوں سمیت سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن میں شیلٹر دیدیا گیا ہے۔ اب عمیرہ اپنے دو بچوں احمد خان (عمر 3 سال) احتشام (عمر 6 ماہ) کے ہمراہ سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن میں موجود ہے۔