×
Story  Basheera Begum

STAR WELFARE ORGANIZATION

Committed to the Mission of “Women’s Welfare” under Clause No. (2) of its Constitution

Date: 17 February 2025

Basheeran Begum, a resident of Islampura, Sargodha, came to the Star Welfare Organization and stated that her daughter is unmarried and lives with her. She is mentally unstable and frequently misbehaves with both her father and me. She also physically assaults us. My daughter’s behavior has become extremely difficult for us, and I no longer want to live here. I am fed up with my daughter and desperately need a safe place to stay.

Basheeran Begum was admitted to the Star Welfare Organization, where she is being provided with all necessary facilities and care.

At Star Welfare Organization, several women are currently residing and your generous donations are urgently needed to support them.

Women’s Dignity — Our Commitment

Account Details

Star Welfare Organization
First Women Bank
IBAN: PK52FWOM0018023566510000

Star Welfare Organization
HBL Microfinance Bank
IBAN: PK65FMFB0021011195601018

Star Welfare Organization
MCB Bank – Branch Fatima Jinnah Road, Sargodha
IBAN: PK56MUCB0124201010018281

Contact: 0300 9607123
Website: www.starwelfare.org
Email: info@starwelfare.org

======================================================

بشیراں بیگم کی درد بھری داستان
آج کی کہانی حاجی محمد صدیق کی اہلیہ، بشیراں بیگم کی ہے، جو مکان نمبر 25/2، گلی نمبر 1، محلہ اسلام پورہ، سرگودھا کی رہائشی ہیں۔بشیراں بیگم کی ایک بیٹی صوبیہ ہے، جس کی عمر تقریباً 27 سال ہے اور وہ تاحال غیر شادی شدہ ہے۔ بشیراں بیگم کے مطابق صوبیہ گزشتہ تقریباً 8 سال سے گھر میں مسلسل لڑائی جھگڑا، بحث و تکرار، مارپیٹ اور نازیبا گفتگو کرتی آ رہی ہے، جس کے باعث گھر کا ماحول انتہائی کشیدہ اور ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔بشیراں بیگم کا کہنا ہے کہ بیٹی کی جانب سے کی جانے والی بدزبانی اور نازیبا الفاظ نہ صرف ان کے لیے بلکہ اس کے والد کے لیے بھی انتہائی تکلیف دہ اور باعثِ اذیت ہیں۔ گھر میں آئے روز ہونے والے جھگڑوں نے ان کی ذہنی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔بشیراں بیگم کے دو بیٹے مدثر صدیق اور بابر صدیق دبئی میں مقیم ہیں اور اپنے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وہاں رہتے ہیں۔ ان کی ایک بیٹی بھی شادی شدہ ہے، جس کے شوہر پاک فوج سے ریٹائرڈ ہیں۔ بشیراں بیگم کے مطابق ان کے داماد ایک نہایت شریف، سلجھے ہوئے اور اچھے انسان ہیں۔تاہم صوبیہ کے مسلسل نامناسب رویے اور گھریلو تنازعات کے باعث گھر کا سکون بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔ بشیراں بیگم کہتی ہیں کہ اب وہ اس صورتِ حال سے ذہنی اور جسمانی طور پر انتہائی تھک چکی ہیں اور مزید اس ماحول میں رہنا ان کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔
بشیراں بیگم کا کہنا ہے:
”اب میں اپنے گھر کے حالات سے بہت تنگ آ چکی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ مجھے حواء شیلٹر ہوم میں رہائش، تحفظ اور پُرسکون ماحول فراہم کیا جائے۔“وہ مزید بتاتی ہیں کہ وہ ماضی میں اسلام پورہ کی کونسلر بھی رہ چکی ہیں اور خواتین کے مسائل کو بخوبی سمجھتی ہیں۔ اپنے دورِ کونسلری میں انہوں نے متعدد خواتین کے مسائل حل کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔لیکن آج خود بشیراں بیگم ایک گھریلو مسئلے کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں۔ وہ کہتی ہیں:”میں اپنے گھر کے حالات سے اتنی تنگ آ گئی تھی کہ ایک مرتبہ لاہور بھی چلی گئی۔ میرے شوہر بھی میرے ساتھ تھے، لیکن وہاں ہمیں رہائش یا کوئی مناسب سہارا نہ مل سکا۔ بعد ازاں کچھ لوگوں نے مجھے آپ کے ادارے کے بارے میں بتایا، چنانچہ میں یہاں آئی ہوں۔ میری درخواست ہے کہ مجھے حواء شیلٹر ہوم میں پناہ دی جائے تاکہ میں باقی زندگی عزت، تحفظ اور سکون کے ساتھ گزار سکوں۔“بشیراں بیگم اس وقت سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن سے امید وابستہ کیے ہوئے ہیں کہ انہیں ایک محفوظ، پُرسکون اور باعزت ماحول فراہم کیا جائے گا، جہاں وہ گھریلو پریشانیوں سے دور سکون کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

Cases Categories

Related Posts

×

Notice!!

we improving user experience so be patience